عمران خان نے انتشار پھیلایا تو قانون اپنا راستہ لے گا: احسن اقبال

عمران خان نے انتشار پھیلایا تو قانون اپنا راستہ لے گا: احسن اقبال
 عمران خان نے انتشار پھیلایا تو قانون اپنا راستہ لے گا: احسن اقبال

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کہتے ہیں عمران خان نے انتشار پھیلایا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ انتخابات کا فیصلہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے کرنا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات  ایچ ای سی سیرت جینڈر سٹڈیز سنٹر کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ایٹمی ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو اب عمران خان نے آزاد پاکستان کی فلم شروع کر دی ہے۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے ملک دشمن معاہدہ کیا۔ تعصب اور نفرت کے بیج بونے کے بجائے اب ہمیں انسانیت کی خدمت کرنے والی قوم بننا ہو گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -