کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے شہیدکرنے والے باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ رات ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس نے سب انسپکٹر احمد مشتاق کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کی تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات 1 بجکر 40 منٹ پولیس سرچ آپریشن کرایہ داری کے لئے سی بلاک کے گھر گئی، گھر مالک سید ساجد حسین اور اس کے بیٹے عکرمہ حسین نے گھر کی گھنٹی بجانے پر پولیس پارٹی پر سیدھے فائر کردیئے ، عکرمہ بخاری کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑے کانسٹیبل کمال احمد کو سینے میں لگی جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سید ساجد حسین کی دستی پستول سے فائرنگ کی جو پولیس وین میں لگی،باپ بیٹا کی فائرنگ سے دیگر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں بچائیں۔