پاکستان شوبز انڈسٹری کے نام ایک بڑا اعزاز

سورس: instagram
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)75 کانز فلم فیسٹیول میں اتوار کے دن نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم جوائے لینڈ کو فیسٹیول میں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔فلم شرکاء کو اتنی پسند آ ئی کہ انہوں نے کھڑے ہو کر اس کو داد دیں۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق کانز فیسٹیول میں فلم جوائے لینڈ کی مکمل کاسٹ موجود تھیں فلم کی اسکریننگ کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر مرکزی کردار ادا کرنے والی ٹرانس علینہ خان سینئر اداکارہ ثروت گیلانی،رستی فاروق اور علی جنیجو نے شرکاء کے دل موہ لیے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم جوائے لینڈ کا اس طرح سے پذیرائی حاصل کرنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار کسی پاکستانی فلم کو اس طرح کی انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔