لاہور کے 20، پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

 لاہور کے 20، پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری ، نجی ٹی ...
 لاہور کے 20، پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر لاہور کے 20 جبکہ پنجاب بھر کے  350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قانون نافذ کرنے والےا داروں نے  وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ  دی جس کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب نے لاہور کے  20 اور پنجاب کے  350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے  اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ  144 نافذ کر دی گئی ہے ، اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں ۔  ، صوابی سے اسلام آباد موٹر وے کو دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کیا گیا۔

نجی ٹی وی" جیونیوز"نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ  کے باہرفوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نے ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ  پنجاب میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ،  اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں ، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔

لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر  پر چھاپہ مارا گیا جس پر کارکن نے پولیس پر فائرنگ کھول دی ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار مارا گیا جبکہ پولیس نے  فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -