پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے 

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے انتظامات مکمل کر ...
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے تحریک انصاف لانگ مارچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی  کے مطابق   سی ٹی او نوید ارشاد نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران شہریوں کی سہولت کے لئے 462 سے زائداہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، پشاور روڈ، مال روڈ،مری روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، ڈائیورشن پوائنٹس سے ٹریفک کومتبادل راستوں پر منتقل  کیا جائے گا۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ   ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل راستوں پر بھی اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام پوائنٹس پر ٹریفک ڈیوٹی موجود ہو گی، شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کےلئے 20منٹ کا اضافی وقت رکھ کر سفر کریں۔

سی ٹی او کی جانب سے  عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ۔