پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ بٹ، جمائمہ گولڈ اسمتھ کے حق میں بول پڑیں

پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ بٹ، جمائمہ گولڈ اسمتھ کے حق میں بول پڑیں
پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ بٹ، جمائمہ گولڈ اسمتھ کے حق میں بول پڑیں
سورس: Instagram/iamrabiabutt

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ، عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم میکر جمائمہ گولڈ سمتھ کے حق میں بول پڑیں۔

رابعہ بٹ کا سوشل میڈیا پر جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ردِ عمل میں لکھا کہ’مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ،جمائمہ گولڈ سمتھ کا اس سب سے کیا تعلق ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے یہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر یہ سب کرنے کی کوئی ایک اچھی وجہ بتادیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے لندن میں جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔

مزید :

تفریح -