بابراعظم نے کپتان بنتے وقت کیا ٹارگٹ بنایا؟
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے کپتان بنتے وقت ایک خواب کو ذہن میں رکھا اور اسے ٹارگٹ بنایا کہ پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب یاد رکھیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ایک چیلنج ضرور ہے اور یہ اعزاز بھی ہے۔جب میں کپتان بنا تھا تو اس وقت میرا ایک خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑ کر جاؤں تو دنیا یاد رکھے۔
انہوں نے کہا کہ چار پانچ پلیئرز ایسے دے کر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں، انہیں کامیاب بنانے کے لیے تسلسل سے کھلانا ہے، کچھ ایسا ہی اس وقت کر رہا ہوں۔