فتنے کی کرسی کی لالچ نے ایک ماں کے لخت جگر کو الگ کردیا:مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز کا شہید ہونے والے پولیس آفیسرپر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کس رعائت کے مستحق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی وایب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج فتنے کی کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔کئی دنوں سے ریاست کو 'خونی انقلاب' کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔کئی دنوں سے ریاست کو 'خونی انقلاب' کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں pic.twitter.com/HLcnDIvoi4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 24, 2022