شہید کس بات کا ؟،  جب دروازے توڑ کر جائیں گے تو لوگ ڈاکو سمجھ کر ڈاکوؤں والا سلوک ہی کرینگے ، پرویز  الٰہی 

شہید کس بات کا ؟،  جب دروازے توڑ کر جائیں گے تو لوگ ڈاکو سمجھ کر ڈاکوؤں والا ...
شہید کس بات کا ؟،  جب دروازے توڑ کر جائیں گے تو لوگ ڈاکو سمجھ کر ڈاکوؤں والا سلوک ہی کرینگے ، پرویز  الٰہی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار سے متعلق کہاکہ جب آپ  دروازے توڑ کر لوگوں کے گھروں میں گھسیں گے تو لوگ ڈاکو سمجھ کر ڈاکوؤں والا سلوک ہی کریں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کی ساری پریشانی عمران کے بڑے بڑ ے جلسے ہیں ،شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے انتہا کر دی ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ گزشتہ رات  چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟، جب آپ ڈاکوؤں کی طرح گھروں میں داخل ہوں گے تو ڈاکوؤں کی طرح ہی سلوک ہو گا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ  علامہ اقبالؒ کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے گھر پر کریک ڈاؤن کیا گیا ، یہ دونوں باپ بیٹا علامہ اقبال ؒ کے شعر پڑھتے ہیں  ، انہیں شرم نہیں آتی، ہم عمران خان کے ساتھ آن بورڈ ہیں اور ان کے ساتھ ہیں ۔ ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زیر حراست لیا گیا، رات کے وقت ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہو ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  رانا ثناء اللہ خود مجرم ہے ، یہ  مافیا کا سرغنہ ہے ،  عمران خان نے بہت پہلےآزادی مارچ کاپروگرام بنایاتھا۔

مزید :

قومی -