سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایک طرف ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 950 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار672روپےاضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ23ہزار114روپےہوگئی ہے ۔