روسی پائلٹ کی زیرتربیت خاتون پائلٹ کیساتھ دوران پرواز ہی شرمناک حرکت، نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

روسی پائلٹ کی زیرتربیت خاتون پائلٹ کیساتھ دوران پرواز ہی شرمناک حرکت، نوکری ...
روسی پائلٹ کی زیرتربیت خاتون پائلٹ کیساتھ دوران پرواز ہی شرمناک حرکت، نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک پائلٹ انسٹرکٹر اور اس کے زیرتربیت خاتون پائلٹ کو تربیتی پرواز کے دوران شرمناک حرکات کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 28سالہ انسٹرکٹر پائلٹ شادی شدہ تھا جس نے دوران پرواز اپنی 21سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ 

ابتدائی تحقیقات میں علم ہوا ہے کہ زیرتربیت لڑکی نے اضافی فلائنگ ٹائم کے عوض اپنے انسٹرکٹر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔دونوں ایک چھوٹے طیارے سیسنا 172 میں اکیلے پرواز کر رہے تھے جب انہوں نے یہ شرمناک حرکت کی۔ اس انسٹرکٹر کا تعلق ساسوو فلائٹ سکول آف ایوی ایشن سے تھا۔

انسٹرکٹر اور زیرتربیت خاتون پائلٹ نے کاک پٹ میں اس شرمناک حرکت کی ویڈیو ریکارڈ کی جو گزشتہ دنوں لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی۔ روسی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انسٹرکٹر نے طالبہ کو ورغلایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اگر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے تو وہ اسے اضافی فلائنگ ٹائم دے گا۔

 ابتدائی طور پر لڑکی نے انکار کیا تاہم جب انسٹرکٹر نے اضافی ٹیوشن کی پیشکش کی تو وہ رضامند ہو گئی۔ اس لڑکی نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ جب وہ جنسی تعلق قائم کر رہے تھے اس وقت جہاز آٹوپائلٹ پر تھا۔ 

واضح رہے کہ لڑکی کی گزشتہ دنوں اپنی ایک ساتھی کیڈٹ کے ساتھ لڑائی ہو گئی تھی جس نے انتقاماً یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

مزید :

بین الاقوامی -