ادھار واپس نہ کرنے پر منشیات سمگلر نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

ادھار واپس نہ کرنے پر منشیات سمگلر نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا
ادھار واپس نہ کرنے پر منشیات سمگلر نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈوگلس(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جزیرے آئل آف مین پر منشیات سمگلر نے 500پاﺅنڈ کا ادھار واپس نہ کرنے پر 22سالہ نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس افسوسناک واقعے پر آئل آف مین کی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی گئی اور نوجوان کے ساتھ ہونے والے اس غیرانسانی سلوک کا انکشاف کیا گیا۔
رکن پارلیمنٹ تانیا آگسٹ ہینسن نے کہا کہ مرسیسائیڈ اور لیورپول کے منشیات فروش گینگ جزیرے کے لوگوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ یہ لوگ نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے چنگل میں پھنساتے اور پھر معمولی غلطیوں پر انہیں عبرتناک سزائیں دیتے ہیں۔ اس 22سالہ نوجوان کو بھی 500پاﺅنڈ سے کم قرض ادا نہ کرنے پر 30سالہ ڈرگ ڈیلر نے ہوس کا نشانہ بناڈالا۔
رپورٹ کے مطابق اس 30سالہ ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی نہیں کی جا سکی تھی کیونکہ متاثرہ نوجوان نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔چیف کانسٹیبل گیری رابرٹس کا کہنا ہے کہ آئل آف مین پر منشیات کا دھندا جڑیں بنا چکا ہے جسے مرسیسائیڈ اور لیور پول سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔