محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے اور پھر دوسرے شوہر کو کھانے میں زہر کھلانیوالی خاتون کو پیرول پر رہائی مل گئی 

محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے اور پھر دوسرے شوہر کو کھانے میں زہر کھلانیوالی ...
محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے اور پھر دوسرے شوہر کو کھانے میں زہر کھلانیوالی خاتون کو پیرول پر رہائی مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کو سالن میں زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارنے والی خاتون کو پیرول پر رہائی کی اجازت مل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 62سالہ ڈینا تھامسن نامی یہ خاتون مردوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے رقم لوٹا کرتی تھی۔ اس نے 31سالہ سابق میڈیا منیجر جولیان ویب کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور پھر اسے اس کی سالگرہ کے دن سالن میں زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔
جولیان کے قتل میں ڈینا کو 2003ءمیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب 19سال قید کاٹنے کے بعد پیرول بورڈ نے اس کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈینا نے جولیان کے ساتھ شادی بھی دھوکے سے کی تھی۔ اس نے 1991ءمیں اس وقت جولیان سے شادی کی جب اس کی پہلے شوہر ’لی وائٹ‘ سے ابھی طلاق نہیں ہوئی تھی۔
ڈینا اگلے چار سال بیک وقت دو مردوں کی بیوی تھی اور دونوں کو دھوکہ دیتی رہی۔ڈینا نے ماضی میں متعدد کاروباری شخصیات، ٹیچرز، جیل کے آفیسر اور حتیٰ کہ ایک سزا یافتہ جنسی مجرم کو محبت کے جال میں پھنسا کر رقم لوٹی اور پھر غائب ہو گئی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ڈینا نے مجموعی طور پر ان لوگوں سے پانچ لاکھ پاﺅنڈ کی رقم لوٹی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -