فرنیچر کی منتقلی کے دوران پیداہونیوالی آواز سن کر پڑوسی برہنہ حالت میں متعلقہ گھر گھس آیا، پھر ماں بیٹے کیساتھ ایسی حرکت کہ کوئی بھی گھبراجائے

فرنیچر کی منتقلی کے دوران پیداہونیوالی آواز سن کر پڑوسی برہنہ حالت میں ...
فرنیچر کی منتقلی کے دوران پیداہونیوالی آواز سن کر پڑوسی برہنہ حالت میں متعلقہ گھر گھس آیا، پھر ماں بیٹے کیساتھ ایسی حرکت کہ کوئی بھی گھبراجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شقی القلب نے ایسی وجہ سے اپنے ہمسایہ ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واردات ریاست فلوریڈا کے شہر کورل سپرنگز میں ہوئی ہے جہاں 35سالہ ڈین سپائیڈل نامی ملزم کی ہمسایہ خاتون اپنے گھر میں فرنیچر ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہی تھی۔

اس منتقلی کے دوران فرنیچر سے جو آواز پیدا ہو رہی تھی، اس پر ملزم برانگیختہ ہو گیا اور 31سالہ خاتون الزبتھ کارموناکے گھر جا کر اسے اور اس کے صرف 10ماہ کے بچے کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم اپنے گھر میں برہنہ حالت میں موجود تھا اور اسی حالت میں ہمسایہ گھر جا کر اس نے یہ واردات کی۔

واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں ملزم نے ایک اور کار ڈرائیور کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کی گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے کئی گھنٹے تعاقب کرنے کے بعد بالآخر ملزم کو پکڑ لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کئی شہروں میں ملزم کا تعاقب کیا، تب کہیں اسے پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔

مزید :

بین الاقوامی -