ایئرہوسٹس نے مسافروں کو سفر کے دوران ٹوائلٹ پیپر استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیدیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

ایئرہوسٹس نے مسافروں کو سفر کے دوران ٹوائلٹ پیپر استعمال نہ کرنے کا مشورہ ...
ایئرہوسٹس نے مسافروں کو سفر کے دوران ٹوائلٹ پیپر استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیدیا کیونکہ ۔ ۔ ۔
سورس: Tiktok/@flightbae.b

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر میامی کی رہائشی ایئرہوسٹس برینڈا اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر اکثر فضائی سفر کے متعلق لوگوں کو مفید باتیں بتاتی رہتی ہے۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو میں اس نے ہوائی جہازوں میں موجود ٹوائلٹ پیپر کے بارے میں ایسا کریہہ انکشاف کیا ہے کہ سن کر کوئی بھی شخص فضائی سفر کے دوران اسے ہاتھ نہیں لگائے گا۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق برینڈا اس ویڈیو میں لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ”فضائی سفر کے دوران آپ لوگوں کو کبھی بھی ٹوائلٹ پیپر استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کی بجائے جب بھی ہوائی جہاز میں ٹوائلٹ جائیں تو ہمیشہ ٹشوپیپر استعمال کریں۔“ 

برینڈا نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”جب مرد حضرات، بالخصوص کم عمر لڑکے ٹوائلٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور جہاز کو جھٹکے لگتے ہیں تو ان کا پیشاب ٹوائلٹ میں ادھر ادھر بھی گرتا ہے اور ٹوائلٹ پیپر کا رول بھی اس سے محفوظ نہیں رہتا۔چنانچہ اگر آپ ایسے گندے ٹوائلٹ پیپر کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ٹشو پیپر ساتھ لے کر ٹوائلٹ جائیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -