' میرے رول ماڈل عمران خان ہیں، کپتان بابر اعظم کا بیان

' میرے رول ماڈل عمران خان ہیں، کپتان بابر اعظم کا بیان
' میرے رول ماڈل عمران خان ہیں، کپتان بابر اعظم کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابراعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی میں میرے رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیے، وہ کھلاڑیوں کو بیک کرتے تھے، ان کی کپتانی سے سیکھتا ہوں۔

 جیو نیوز کے مطابق قومی  کپتان نے کہا کہ ہم سب کھلاڑی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، ایک دوسرے کی کامیابی سے خوش ہوتے ہیں، سب متحرک رہتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کو دنیا فالو کرے اس کی تعریف کرے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ میں اپنی نمبر ون پوزیشن کو صرف انجوائے نہیں کر رہا بلکہ مزید محنت کر رہا ہوں، اگر آپ نے اپنے پلان کے مطابق کھیل رہے ہیں اور آپ نے گول حاصل کر لیا ہے تو پھر اس گول پر ہی نہیں رہنا بلکہ اس میں مزید بہتری لانی ہے، اس کو برقرار رکھنا ہے، یہ ایک چیلنج ہوتا ہے اور اسی کا مزہ ہے، میں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ڈبل محنت کرتا ہوں، 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -