مریم نواز کی سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بیوی سے ملاقات ، کیا بات ہوئی ?

مریم نواز کی سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بیوی سے ملاقات ، کیا بات ...
مریم نواز کی سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بیوی سے ملاقات ، کیا بات ہوئی ?

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی اہلیہ سے ملاقات کی کہانی سنا دی ۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی فوتگی میں ثاقب نثار کی بیوی مجھے ملیں میں نہیں جانتی تھی وہ میرے پاس آئیں اور ہماری بات چیت ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ  اچھی نیک خاتون ہیں، مجھ سے کہنے لگیں کہ مرنے والا شخص ثاقب نثار کا بہت اچھا جاننے والا تھا لیکن آپ کو تو پتہ ہے اب ثاقب نثار عوام میں نہیں نکل سکتے۔انہوں نے  کہا کہ ثاقب نثار عبرت کا وہ نشان ہیں کہ ہر انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والے کو ان کا انجام ذہن میں رکھنا چاہیے۔

مزید :

قومی -