چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تمام اداروں کو کرتار پور پر جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل  کرنے کی ہدایت

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تمام اداروں کو کرتار پور پر جاری ترقیاتی ...
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تمام اداروں کو کرتار پور پر جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل  کرنے کی ہدایت

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمان  گیلانی نے تمام اداروں کو کرتار پور پر جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل  کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔  ان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے پاکستان کی پہچان ہے . لہذا تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جا ئیں تاکہ اضافی اخراجات کا بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے ، یہ با تیں انہوں نے گورودوارہ دربا صاحب کر تا پور کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں , اس موقع پر ایگز یکٹو آفیسرکرتارپور رانا شاہد کے علاوہ ممبر PSGPC  سردار اندر جیت سنگھ و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے .چیئرمین بورڈ کو کرتارپور مینجمنٹ یونٹ اور دیگر انتظامی امور پر مکمل بریفینگ دی گئی .

سی ای او کرتارپور نے چیئرمین کو بتایا کہ بھارت سمیت دنیا بھر  سے آنے والے مہمانوں کو مکمل عزت اور سیکیورٹی دی جاتی ہے اس ضمن میں PSGPC  کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے , بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ نے ڈپٹی کمشنر نارووال آفس میں بھی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی  جہاں  ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم امور پر گفتگو  ہوئی۔  بعدازاں چیئرمین نے کرتارپور آئے مختلف مہمانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے انتظامات بارے  آگاہی حا صل کی.

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -