پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے کلینک پر چھاپہ

سورس: Twitter
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کلینک پر چھاپہ مارا اور مختلف کمرے چیک کرتے رہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی چھاپے کے وقت کلینک پر ہی موجود تھیں تاہم پولیس نے انہیں میڈیا کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کلینک کے قریب ہی موجود ہے ۔