مریم نواز کی پریس کانفرنس، اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹادیا

مریم نواز کی پریس کانفرنس، اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹادیا
مریم نواز کی پریس کانفرنس، اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹادیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس سے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹادیا۔ 

مریم نواز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس طلب کی گئی تھی۔ انہوں نے گفتگو کا آغاز کرنے سے پہلے اے آر وائی نیوز کا مائیک ڈائس سے ہٹادیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اے آر وائی کے نمائندے کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن ایسا چینل جو ایجنڈے پر ہے، اداروں کے خلاف بیانیے کی تشکیل کر رہا ہے  اور ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہا ہے، چونکہ اس نے 40 ارب روپے کھایا ہے اور وہ اپنے پیسے کو بچا رہا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -