پی ٹی آئی لانگ مارچ، لاہور اور راولپنڈی بورڈ کا کل میٹرک کا پرچہ ملتوی

پی ٹی آئی لانگ مارچ، لاہور اور راولپنڈی بورڈ کا کل میٹرک کا پرچہ ملتوی
پی ٹی آئی لانگ مارچ، لاہور اور راولپنڈی بورڈ کا کل میٹرک کا پرچہ ملتوی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جاری موجودہ سیاسی صورت حال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے تناظر میں لاہور اور راولپنڈی بورڈز نے میٹرک کا کل ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا۔

لاہور بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل میٹرک کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے، پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ  پرچہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔راولپنڈی بورڈ نے پرچے کے التوا کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب کل سکول بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -لاہور -