ن لیگ نے اے آر وائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ن لیگ نے اے آر وائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا
ن لیگ نے اے آر وائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران اتحاد کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن  کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا۔ ن لیگ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے "مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے کے مطابق ARY چینل کا مسلم لیگ ن آج سے مکمل بائیکاٹ کرے گی، آئندہ کوئی بھی پارٹی رہنما ARY پہ نہیں آئے گا۔ "

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس سے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹا دیا تھا۔  انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اے آر وائی کے نمائندے کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن ایسا چینل جو ایجنڈے پر ہے، اداروں کے خلاف بیانیے کی تشکیل کر رہا ہے  اور ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہا ہے، چونکہ اس نے 40 ارب روپے کھایا ہے اور وہ اپنے پیسے کو بچا رہا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہوں۔