دبئی میں خاتون نے فلیٹ میں بچے کو جنم دینے کے فوری بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا

دبئی میں خاتون نے فلیٹ میں بچے کو جنم دینے کے فوری بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا
دبئی میں خاتون نے فلیٹ میں بچے کو جنم دینے کے فوری بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ایک 28 سالہ خاتون کو جنم دینے کے صرف 15 منٹ بعد ہی اپنے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں سات برس قید کی سزا سنادی گئی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق  ایک نوجوان نے واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک خاتون کے چیخنے کی آواز سنی جس سے لگ رہا تھا کہ وہ دردِ زہ میں مبتلا ہے، اس کے تین روز بعد اس نے ملزمہ کو ایک شاپنگ بیگ ہاتھ میں لے کر جاتے ہوئے دیکھا۔ نوجوان نے خاتون کو مدد کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ کچرے کا یہ بیگ پھینک آئے گا۔ جب اس نے بیگ دیکھا تو اس میں مردہ بچہ موجود تھا۔ نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی جس نے فوری طور پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

خاتون نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس کا ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلق تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوئی،اس کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اس نے 15 منٹ بعد ہی اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے قتل کیا اور تین دن تک لاش چھپائے رکھی، وہ یہ لاش دوسرے علاقے میں پھینکنا چاہتی تھی لیکن پہلے ہی پکڑی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -