امارات میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

امارات میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
امارات میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ  کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق امارات میں عید الاضحیٰ 9 جولائی کو ہونے کا امکان ہے جو ہفتے کا دن بنتا ہے۔ امارات میں عید سے پہلے عرفہ کے دن کی بھی چھٹی ہوتی ہے اس لیے 9 سے 12 ذی الحج کی چھٹیاں ہوں گی۔ 

حکام  کا کہنا ہے کہ اگر عید 9 جولائی کو ہوگی چھٹیاں جمعہ 8 جولائی سے شروع ہوجائیں گی جو 11 جولائی تک جاری رہیں گی ۔ یعنی ریاست میں اس بار عیدالاضحیٰ کی چار چھٹیاں ہوسکتی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -