بڑے اسلامی ملک میں عسکریت پسندوں کا 2 دیہاتوں پر حملہ، اتنے عام شہری مارے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

بڑے اسلامی ملک میں عسکریت پسندوں کا 2 دیہاتوں پر حملہ، اتنے عام شہری مارے گئے ...
بڑے اسلامی ملک میں عسکریت پسندوں کا 2 دیہاتوں پر حملہ، اتنے عام شہری مارے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

واگا دوگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی افریقہ کے اسلامی  ملک برکینا فاسو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے صوبہ سینو میں دو دیہاتوں پر حملہ کیا گیا جس میں 11 عام شہری مارے گئے۔ ان میں تین وہ والنٹیئرز بھی شامل ہیں جو دفاع کیلئے پہرہ دے رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے ۔

اس سے قبل ہفتے کے روز برکینا فاسو کی فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی تھی جس میں پانچ فوجی اور 30 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ جمعرات کو ایک جھڑپ میں 11 فوجی اور 15 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو میں سنہ 2015 سے دہشت گردوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گرد گروہوں  کا تعلق القاعدہ اور  داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہے۔  ان سات سالوں کے دوران ملک میں دو ہزار سے زائد لوگ ہلاک اور 18 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -