ایران کا ایف 7 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

ایران کا ایف 7 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
ایران کا ایف 7 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک ایران کا ایف سیون لڑاکا طیارہ صحرا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق طیارہ اصفہان کے قریب صحرا میں تربیت کے دوران  گر کر تباہ  ہوا،  طیارے کے گرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں  آسکی ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی فضائیہ کے پاس زیادہ تر طیارے امریکی ہیں جو انہوں نے 1979 کے انقلاب سے پہلے خریدے تھے۔ اس کے علاوہ ایران کے پاس روسی ساختہ مگ اور سخوئی طیارے بھی ہیں۔  مغرب کی جانب سے دہائیوں پر مشتمل پابندیوں کے باعث ایرانی فضائیہ کیلئے اپنے پرانے ہوتے طیاروں کیلئے سپیئر پارٹس کا حصول انتہائی مشکل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -