سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب  نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں یہ عندیہ دیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کیلئے کام حتمی مراحل میں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں مدد کیلئے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -