آئی ایس ایف پنجاب کے سابق صدر عمیر شوکت کے گھر پولیس کا چھاپہ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف طلبہ ونگ ISF پنجاب کے سابق صدر عمیر شوکت کی گرفتاری کے لیے انکے گھر پر پولیس کا چھاپہ، خاندان کےافراد کو زدوکوب کیا گیا۔ پولیس کے گھر کی چار دیواری ر تقدس کو بھی پامال کیا۔ عمیر شوکت گھر پر موجو نہیں تھے۔ پولیس نے گھر کی خواتین کے ساتھ بد تمیزی بھی کی۔ اپنے ایک بیان میں عمیر شوکت کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلا گئی ہے اور یہ انکے جانے کی نشانی ہے وہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش ہیں اور ہر حال میں لانگ مارچ میں شریک ہونگے
اب سے کچھ دیر پہلے پولیس نے میرے آبائی گھر ریڈ کی ہے اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے - جو لوگ اب وہاں رہتے ہیں ان کا سیاست سے بھی کوئی تعلق نہیں - حکومت بوکھلا گئی ہے اور یہی ان کے جانے کی نشانی ہے - پہلے سے زیادہ پرجوش ہوں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/urHJIWRvZi
— Umair Shaukat (@UmairShaukatISF) May 24, 2022