سہیلی پر ڈورے ڈالنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، بیوی نے شوہر کا سر دھڑ سے جدا کردیا

سہیلی پر ڈورے ڈالنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، بیوی نے شوہر کا سر دھڑ سے جدا کردیا
سہیلی پر ڈورے ڈالنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، بیوی نے شوہر کا سر دھڑ سے جدا کردیا

  

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بیوی نے سہیلی پر ڈورے ڈالنے والے شوہر کا سر دھڑ سے جدا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا اور شبھ جیوتی باسو کی ڈیڑھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی، کچھ روز پہلے پوجا کی شادی شدہ سہیلی سرمستھا کی شبھ جیوتی سے ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں شبھ جیوتی نے سرمستھا پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کی جو اسے انتہائی بری لگی۔

سرمستھا نے اس بارے میں پوجا اور اپنے شوہر سبیر کو بتایا ، تینوں نے مل کر شبھ جیوتی کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اسے اینٹوں کے بھٹے پر بلایا جہاں اسے نشیلا مشروب پلایا گیا۔ اس کے بعد سبیر نے دونوں خواتین کی مدد سے اس کا سر قلم کیا اور دریا میں بہا دیا، ملزمان نے مقتول کا باقی جسم گندے نالے میں پھینک دیا۔

پولیس کو لاش ملی تو پہلے تو اس کی پہچان ہی نہیں ہو پا رہی تھی لیکن پھر مقتول کے اہل خانہ نے اس کے جسم پر بنے ٹیٹوز سے اس کی شناخت کرلی۔ پولیس نے اس کے بعد ایک نئے رخ سے تفتیش شروع کی تو ساری کہانی کھل کر سامنے آگئی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -