پیمرا کے جواب پرعمران خان کے وکلاء کوجواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت

  پیمرا کے جواب پرعمران خان کے وکلاء کوجواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پرپیمرا کے جواب پرعمران خان کے وکلاء کوجواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود تقاریر نشر نہ کرنے کی پابندی کو برقرار رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاتھا، پیمرا نے عمران خان کی درخواست میں جواب داخل کرادیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے سے کسی کو نہیں روکا، ٹی وی چینلز اپنے طور پر خود ہی عمران خان کی تقاریر نشر نہیں کررہے،عدالت عالیہ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن کیا تھا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے، وکیل کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے،عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کی تقاریر کی نشریات پرعائد پابندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے۔

مزید :

علاقائی -