انکوائری‘کال آپ نوٹس کا معاملہ، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

  انکوائری‘کال آپ نوٹس کا معاملہ، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری اور کال آپ نوٹس کے معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کرتے ہوئے ان کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی عدالت نے باور کرایا کہ عثمان بزدار کو پیش ہونے کا آخری موقع دے رہے ہیں اگر آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہیں ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے تحریک انصاف کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔   سماعت پر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عثمان بزدار ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے، عثمان بزدار کے وکلاء  نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار کو سینے میں درد کی شکایت ہے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ کی درخواست حاضری معافی یہاں پڑی ہے، عثمان بزدار کو دو تین گھنٹوں میں پیش کرو ورنہ عبوری ضمانت خارج کر دو گا۔  عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک کی توسیع کر دی۔

مزید :

علاقائی -