شہر بھر میں بجلی کے بے ہنگم تاروں کے معاملہ پر لیسکو کو نوٹس، جواب طلب 

شہر بھر میں بجلی کے بے ہنگم تاروں کے معاملہ پر لیسکو کو نوٹس، جواب طلب 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہر بھر میں بجلی کی بے ہنگم تاروں کے معاملہ میں لیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ شہر بھر میں بجلی تاریں جا بجا لٹک رہی ہیں،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں بے ہنگم انداز میں بجلی کی ترسیل جاری ہے،بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں  عدالت سے استدعاہے کہ لیسکو کو لٹکتی بے ہنگم تاروں کے لیے منظم طریقہ وضع کرنے کا حکم دینے کیساتھ لیسکوسے بجلی فراہمی کے طریقہ کار اور لٹکتی تاروں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے۔

مزید :

علاقائی -