ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز،  موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم، مزاحمت پر ایک شخص زخمی 

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز،  موٹر ...

  

          لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص  زخمی جبکہ  24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 378 وارداتیں رپورٹ،شاپ رابری کی 6،کار چھیننے کی ایک، کار چوری کی دو، موٹرسائیکلیں چوری کی 83،نقب زنی کی ایک اور متفرق چوری کی 285وارداتوں میں شہریوں سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے خالد کی دکان سے 12ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے مزاحمت پر فائر مار کر خالد کو زخمی کر دیا غازی آباد کے علاقے میں چور عرفان کے ٹرانسفارمر بنانے والے کارخانے سے 10لاکھ مالیت کے 3ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے، ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو داؤد کے زیر تعمیر مکان سے اسلحہ کے ذور پر 6لاکھ مالیت کی تار چھین کر فرار ہو گئے، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو محسن رضاکی دکان سے 20ہزار روپے،ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈاکو آفاق کی دکان سے 25 ہزار روپے، گلشن راوی کے علاقے میں ڈاکو عبداللہ کی پنکچر والی دکان سے 50ہزار روپے،کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو امتیاز کی دکان سے ایک لاکھ 5ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکو ارشد علی سے 45لاکھ 30ہزار کی نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چور باٹاپور سے مازن حسین اور بنیش سہیل کی کاریں اور شہر کے مختلف علاقوں سے 83موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -