1122 کے 21 سٹیشن کوآرڈنیٹرز کی گریڈ 16 میں ترقی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے بی پی ایس 14 کے 21سٹیشن کوآرڈنیٹرز کو مستقل بنیادوں پربی پی ایس16 میں تحصیل ریسکیوو سیفٹی آفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی یہ فیصلہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا اور ان افسران کو پنجاب میں تحصیل ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دی اور ریسکیو آپریشنز اور پنجاب کے شہریوں کی سیفٹی اورایمرجنسی میں فوری مدد کیلئے مذکورہ آفیسرز کی شاندار خدمات کو سراہا
ڈاکٹر رضوان نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی پروموشن نہ صرف ان کی ماضی کی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ ادارہ نے آفیسر پر نئی ذمہ داریوں ڈالی ہیں جن پہ ان سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔مزید برآں ڈاکٹررضوان نصیر نے کہا کہ ان افسران کی پروموشن ایمرجنسی سروسز کے محکمے کے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ایمرجنسی سروسز کے ملازمین کی بہترین خدمات کو ان کے یکساں رینک میں تسلیم کیا جائے۔ اس اسٹریٹجک فیصلے کا مقصد پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی ریسپانس کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنا اور متعلقہ کمیونٹی میں مجموعی طور پر سیفٹی کو فروغ دینا ہے۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ تحصیل ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کی پروموشن کے بعد اب ہر آفیسر کی ذمہ داری ہے کہ ایمرجنسی رسپانس کی بہتری اور بلندوبالا عمارتوں میں بلڈنگ سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد، بلڈنگ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی سیفٹی ٹریننگ اور اپنی اپنی تحصیلوں کے تمام دیہاتوں میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں کے قیام میں کلیدی کردار اداکرنا ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں بروقت اورفوری ریسکیوسروسز کی فراہمی، کمیونٹی کی سطح پر سیفٹی کو فروغ دینا اور اپنی تحصیلوں میں افرادِ معاشرہ کو ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے تربیت کے ذریعے ہردم تیار رکھنا ہے تاکہ وہ ایمرجنسی میں عوام کی مدد اورریسکیو سروسز کی معاونت کر سکیں۔