عدالت کی ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے 2دن کی مہلت

  عدالت کی ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے 2دن کی مہلت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کور ٹ کے مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں نے چودھری مونسی الٰہی کی اہلیہ اور بھائی راسخ الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرانے کی درخواست پر ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے دو دن کی مہلت دے دی،عدالت میں راسخ  الہی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مقدمے کو چیلنج کررکھاہے،عدالت نے ایف آئی اے وکیل کو 25 مئی کو جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا اور باور کرایا کہ تیاری کے ساتھ آئیے گا یہ اخراج مقدمہ کا معاملہ ہے۔

مزید :

علاقائی -