شدید گرمی سے ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ متاثر

شدید گرمی سے ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ متاثر

  

   لاہور (فلم رپورٹر)موسم میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث ڈراموں کی ریکارڈنگ اور فلموں کی شوٹنگ کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں ان دنوں زیادہ تر ڈراموں کی ریکارڈنگ ملتوی کردی گئی ہے یا اس کو ان ڈور کیا جا رہا ہے جبکہ فلموں کی شوٹنگ کے لئے لاہور سے باہر پرفضاء مقامات کو فائنل کیا جا رہا ہے۔ان دنوں لاہور میں جن ڈراموں کی ریکارڈنگ جاری ہے ان میں ”تھانہ ٹک ٹاک“،”موچی گیٹ“،”بلھے شاہ“،”گنجل“اور ”دو بوند پانی“شامل ہیں۔تین ڈراموں ”تھانہ ٹک ٹاک“،”موچی گیٹ“اور ”گنجل“کی ریکارڈنگ ان ڈور جبکہ ”دو بوند پانی“اور ”بلھے شاہ“کی ریکارڈنگ لاہور سے 80 کلو میٹر دور پتوکی کے قریب گاؤں میں کی جا رہی ہے۔دو فلموں ”کرسی“اور ”شاہو“کی شوٹنگ کے اگلے سپل کے لئے کسی پرفضاء مقام کا انتخاب کئے جانے کے بعد کام کا آغاز ہوگا۔یاد رہے کہ یہ دونوں پنجابی فلمیں عید قربان پر عام نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔گرمی کے حوالے سے ڈرامہ اور فلم میکرز کا کہنا ہے ہر برس موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بے پناہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کلچر -