پاکستان میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار4 ٹن فی ایکٹر ہوگئی

پاکستان میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار4 ٹن فی ایکٹر ہوگئی

  

 فیصل آباد (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 10ٹن لیکن پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے۔

 ، اس کے باوجود پنجاب میں ٹماٹر کی وافر اور سستے نرخوں پر دستیابی کے باعث اسے محفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب میں اپریل سے جون تک ٹماٹر وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جو پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی پیسٹ بنا کر اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ،اسی طرح ٹماٹر کو فریز کرکے بھی مستقبل میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم فریز کیا گیا ٹماٹر فریزر سے باہر نکال کر فوری طور پر استعمال کر لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کو محفوظ بنانا بہت آسان ہے جس کے لیے گھریلو خواتین تھوڑی سی محنت سے ٹماٹر گھر میں پیسٹ اور چٹنی کی شکل میں محفو ظ رکھ سکتی ہیں جو ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ 

مزید :

کامرس -