پاک ،ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح خوش آئند،اعجاز تنویر

پاک ،ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح خوش آئند،اعجاز تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر) پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) لاہور کے صدر محمد اعجاز تنویر نے پاک ایران بارڈر مارکیٹ کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین براستہ ایران دوبارہ شروع کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ان ممالک کے درمیان باضابطہ تجارت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ مزید کہا کہ ماضی قریب میں ایک کامیاب تجربہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور اسے مستقل بنیادوں پر شروع کیا جا سکتا ہے جس سے ان تینوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو سکتا ہے تاکہ سامان کے لیے تیز تر، زیادہ کفایتی، اور زیادہ قابل اعتماد نقل و حمل کا آپشن فراہم کیا جا سکے۔ اس سے دونوں ممالک میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی یورپ کا گیٹ وے ہے جبکہ ایک کارگو ٹرین ترکی کے راستے صرف 15 دنوں میں یورپ جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترکی کے اس سٹریٹجک مقام سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کارگو کے لیے زیادہ قابل اعتماد اور محفوظ نقل و حمل کا طریقہ متعارف کرانا چاہیے۔کارگو ٹرین منصوبہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرکے ان ممالک کے درمیان رابطے کو بڑھا سکتا ہے۔
 یہ زیادہ سے زیادہ علاقائی انضمام اور تعاون کو آسان بنا سکتا ہے۔کارگو ٹرین منصوبہ پاکستان کے تجارتی راستوں کو متنوع بنا سکتا ہے، جس سے سمندری اور فضائی نقل و حمل پر ملک کا انحصار کم ہو سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -