کاشتکاروں کو جدید رحجانات سے روشناس کروانا ضروری،اقرار احمد

کاشتکاروں کو جدید رحجانات سے روشناس کروانا ضروری،اقرار احمد

  

 فیصل آباد(اے پی پی)زرعی ترقی کیلئے بہتر پیدوار کی حامل اور بیماریوں کے خلاف زیادہ قوت مدافعت رکھنے والی اجناس و لائیوسٹاک کی اعلی نسلوں کے حصول کیلئے جدید رجحانات بشمول جینوم ایڈیٹنگ کا فروغ نا گزیر ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے اس سلسلہ میں بتایا کہ زرعی یونیورسٹی میں قائم جینوم ایڈیٹنگ سنٹرزراعت کو جینیاتی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم ترین قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید رجحانات سے روشناس کروا کر ہی زرعی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیرکیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زیادہ پیداوار کی حامل زرعی اجناس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے زرعی سائنسدانوں کو اپنی بھر پور کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں ہونیوالی تعلیم و تدریس کے عمل کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر عزت وتکریم کی نظر سے دیکھا جا تا ہے جو کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں کئی تحقیقی منصوبہ جات پر کام کیا جا رہا ہے جو زراعت کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہو گااوراس سے زراعت میں جدت کیساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافے کے اہداف بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ زرعی نظام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے ہی فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔

مزید :

کامرس -