ایشیاء کپ، بھارتی بورڈ کی پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کی حمایت

  ایشیاء کپ، بھارتی بورڈ کی پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیاکپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا، جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔حال ہی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر بورڈز نے موقف اپنایا تھا کہ یوایای میں زیادہ گرمی ہوگی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو انجریز ہوسکتی ہیں، اس لیے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔