رستم زماں گاما پہلوان کی 63ویں برسی منائی گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) رستم زماں گاما پہلوان کی 63ویں برسی منائی گئی ۔ غلام حسین المعروف گاما پہلوان 22مئی1878کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1910ء کولندن میں زی بیسکو کو چت کر کے رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پوری دنیا کو چیلنج کرنے والے گاما پہلوان اپنی52 سالہ کیریئر میں ناقابل شکست رہے اس لیے انہی رستمِ زماں کہا جاتا ہے، وہ قدیم فنِ پہلوانی کے بانیوں میں سے تھے۔15اکتوبر، 1910 ء کو انہیں جنوب ایشیائی سطح پر ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن شپ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا، پہلوانی کی پوری تاریخ میں وہ واحد پہلوان ہیں جنہیں 50سال سے زیادہ عرصہ پر محیط کیریئر میں ایک بار بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑاقیامِ پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے اپنے بھائی امام بخش اور بھتیجوں بھولو برادران کے ساتھ بقیہ زندگی گزاری، رستم زماں گاما پہلوان 23مئی 1960 ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔