کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لنکن لیگ میں شرکت کرینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے۔بابراعظم کو لیکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے رواں سال 11 جون کو ہونے والی پلئیر کی نیلامی میں منتخب کیا تھا۔ایل پی ایل کا چوتھا ایڈیشن 31 جولائی سے 22 اگست شیڈول ہے، جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کے تین اسٹیڈیم کریں گے جس میں ہمبنٹوٹا، کولمبو اور کینڈی شامل ہیں۔