ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا 3اگست سے آغاز

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا 3اگست سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں آغاز ہورہا ہے جس میں جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین کا کہنا ہے ایونٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے امید ہے کہ ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور بھارت سمیت ہر حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی  قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔