ہر کھیل میں خواتین کا بے پنا ہ ٹیلنٹ ہے، رضوانہ یاسمین

   ہر کھیل میں خواتین کا بے پنا ہ ٹیلنٹ ہے، رضوانہ یاسمین

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین نے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے نچلی سطح پر ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے مزید کہا کہ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی نمائندگی میرے لئے باعث فخر ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں۔

 اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کروں رضوانہ یاسمین نے کہا کہ پی ایچ ایف ملک میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے کردار ادا کررہا ہے مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں قومی ویمن ہاکی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی پوری ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ ہماری ٹیم جیتے۔