ملتان سے حج آپریشن کا آغاز ،یوسف رضاگیلانی نے عازمین کو رخصت کیا

 ملتان سے حج آپریشن کا آغاز ،یوسف رضاگیلانی نے عازمین کو رخصت کیا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ملتان سے حج آپریشن کا آغاز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز پی کے715 ملتان سے 326 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لئے 10بجے روانہ ہوگئی۔ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعاو¿ں کی درخواست کی گئی۔سابقہ وزیراعظم سنیٹر یوسف رضاگیلانی اور ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے عازمین حج کو پھولوں کے تحائف کے ساتھ مدینہ منورہ کے لئے روانہ کیا۔ ملتان سے پہلے دن افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عازمین سے گزارش کی کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں اور وہاں پر اپنے ملک کے وقار کاخیال رکھیں انہوں نے عازمین سے پاکستان کے موجودہ حالات کے لئے خصوصی دعاﺅں کی اپیل کی۔ ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے کہا کہ اس سال ملتان سے گورنمنٹ و پرائیوریٹ سکیم کے تحت تقریباً 12000 عازمین سعودی عرب روانہ ہوںگے، 18جون تک ملتان سے گورنمنٹ حج پری آپریشن مکمل ہو جائے گا۔

ملتان

مزید :

صفحہ آخر -