لیسکو چیئرمین بی او ڈی کی کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات

لیسکو چیئرمین بی او ڈی کی کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات

  

لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے لیسکو کے ساؤتھ سرکل کے زیرانتظام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے اصغر اور ایس ای ساؤتھ سرکل عقیل ظفر سلہری سمیت تمام سرکل کے ایکسئینز، ایس ڈی اوز اور ریونیو افسران کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرمیڈیاسے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ویژن پر مکمل طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم لیسکو ریجن کے تمام علاقوں میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کروا رہے ہیں۔چیئرمین بی او ڈی حافظ نعمان نے میڈیا کو بتایا کہ لیسکو ملازمین کی حفاظت کے پیش نظر ہر سب ڈویژن میں ایک بکٹ کرین دی جائے گی تاکہ دوران ڈیوٹی حادثات سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے اس ضمن میں مزید 44بکٹ کرینزکی خریداری کی منظوری بھی دی ہے۔

جو جلد ہی لیسکو آپریشنزکا حصہ ہوں گی۔