حکومت،اپوزیشن متحد ہو کر ملک دشمنوں کو شکست دیں،سردار طاہر ڈوگر
لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے،جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن ملک دشمن قوتوں کو اپنے اتحاد اوریکجہتی سے شکست دیں،پاک افواج پر الزامات کی مذمت کرتے ہیں،پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے۔ پاکستان سنی تحریک ہمیشہ اپنی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور اس کام میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
اس دن پاک فوج کے دفاتر پر حملے کیے گئے۔ سیکورٹی ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ادارے ہیں۔9مء سانحہ کی ا?ذادانہ تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ منصوبہ سازوں اور شریک ملزمان کوسزا مل سکے، پاک فوج کے دفاتر پر حملے کرنے والوں کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے تاکہ ا?ئندہ کسی کو پاک فوج اور ملک کو بدنام کرنے کی ہمت نہ پڑے۔ پاکستان اور پاک فوج دشمن کی ا?نکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں اس لیے دشمن ہر وقت سازشوں میں مصروف ہے اور اپنے گھناو?نے عزائم کو پورا کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ا?یا ہے لیکن پاک فوج اور پاکستان سنی تحریک دشمن کے ان گھناو?نے عزائم کے راستے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے۔ یہ قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے۔ پاکستان کی طرف میلی ا?نکھ سے دیکھنے والوں کی ا?نکھیں نوچ لی جائیں گی#