سانحہ 9مئی پاکستان کے لئے 9 الیون ثابت ہوا،نرگس فیض ملک

سانحہ 9مئی پاکستان کے لئے 9 الیون ثابت ہوا،نرگس فیض ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی پاکستان کے لیئے ایک نائن الیون والا سانحہ بن چکا ہے حیرت کی بات ہے کہ اس سانحہ کو رونما ہوئے تقریبا آدھا مہینہ ہونے کو آگیا ہے مگر اس المناک سانحہ پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو از خود نوٹس لینے کا خیال نہیں آیا؎

 اس سے بڑا سانحہ اور عوامی مفاد کا کیس اور کیا ہو سکتا ہے کہ کچھ شرپسندوں نے سیاسی لبادہ اوڑھ کر ملک کی حفاظت کرنے والے کور کمانڈر کے گھر کو آگ لگا دی شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کرکے انکو بھی جلادیا مگر چیف جسٹس ابھی تک خاموش ہیں اور اتنا بڑا سانحہ ہونے کے باوجود ان کی جانب سے اس واقعہ پر از خود نوٹس نہ لیا جانا بھی قوم کے لیئے ایک سوالیہ نشان بھی ہے اور اس بات کی عملی تصدیق بھی ہے کہ پی ٹی آئی چاہے جو مرضی کر لے چیف جسٹس ان کو نہیں پوچھیں گے بلکہ انہیں تھوک کے حساب سے ضمانتیں دیں گے سپریم کورٹ کے اس رول کو قوم اچھی طرح سے دیکھ رہی ہے۔