یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر لمبی قطاریں، صارفین کا گرمی میں برا حال

یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر لمبی قطاریں، صارفین کا گرمی میں برا حال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        لاہور(لیڈی رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز سے سستی اشیاء  لینا عوام کے صبر کا امتحان بن گیا۔ گرم موسم میں سستے آٹے کے لئے خواتین خوار ہونے لگیں۔آٹا فراہمی معمول پر نہ آ سکی، آٹا لینے کے لئے خواتین کی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کے لئے آٹا تھیلا نرخ 400 روپے مقرر ہے۔ عام صارفین کے لیے آٹا تھیلے کا نرخ 648 روپے مقرر ہے۔ خواتین تپتی دھوپ میں یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر کئی گھنٹے انتظار کرنے لگیں۔ گرمی میں سٹورز کے باہر بیٹھنے کی جگہ ہے نہ ہی چھاؤں کا انتظام ہے۔ انتظار کرتی خواتین کے لئے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں۔ خواتین کا شکوہ ہے کہ سستی اشیا ء کے نام پر خوار کیا جا رہا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو چینی 70 روپے کلو مل رہی جبکہ عام صارف کے لئے چینی نرخ 91 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو گھی 300 روپے فی کلو مل رہا جبکہ عام صارف کو گھی 490 روپے فی کلو مل رہا تاہم گھی اور چینی کی خریداری کے لئے دیگر اشیا کی خریداری بھی کرنی پڑتی ہے۔