جنگلی حیات کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کے تناظر میں دی جانیوالی ہدایت کے پیش نظر محکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کے شعبہ نشر و اشاعت نے عوام میں جنگلی حیات کی بقا و تحفظ کا شعور اجاگر کرنیکے لئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے جسمیں بتایا گیاہے کس طرح بگلے و دیگر آبی پرندے گھاس کے ٹڈے کھا کر حیاتیاتی نظا م میں توازن لانے کا سبب بنتے ہیں۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ رب کائنات نے چرند، پرند اور خزند کو انسانی خدمت پر مامور کیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ تالابوں، ندی نالوں آبگینوں اور آبگاہوں پر نظر آنیوالے یہ چھوٹے چھوٹے پرندے کس طرح انسانوں کی خدمت پر کمر بستہ ہیں۔